کینیڈا: برامپٹن میں ٹرک گروپس کے جھگڑے میں 3 بھارتی نژاد ڈرائیورز گرفتار

کینیڈا: برامپٹن میں ٹرک گروپس کے جھگڑے میں 3 بھارتی نژاد ڈرائیورز گرفتار

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں دو حریف ٹرک گروپس کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 7 اکتوبر کو رات گئے ایک پارکنگ لاٹ میں پیش آیا، جہاں دو گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کی طویل تحقیقات کے بعد 20 نومبر کو ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت منجوت بھٹی، نوجوت بھٹی اور امنجوت بھٹی کے طور پر کی گئی ہے۔

منجوت بھٹی پر جان بوجھ کر فائرنگ، ممنوعہ، خفیہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی غیر محفوظ ذخیرہ اندوزی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نوجوت بھٹی اور امنجوت بھٹی پر الزام ہے کہ وہ اس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس میں اسلحہ موجود ہونے کا انہیں علم تھا، تاہم دونوں کو عدالت میں وقت پر پیش ہونے کی شرائط پر رہا کر دیا گیا۔