ویب ڈیسک:ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان سلمان بھوجانی نے ریاستی اسمبلی کی نشست دوبارہ جیت لی ہے، جس سے وہ مسلسل دوسری بار اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کی آواز اقتدار کے ایوانوں میں ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں ٹیکساس کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے اور اس موقع کو مسلم امریکی کمیونٹی کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔