صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کریں گے

صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کریں گے

وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی، جہاں صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال، بیرسٹر عقیل، اور حزیفہ رحمان بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ عبد الرحمان کانجو اور سردار یوسف، جو پچھلی حکومت میں بھی وفاقی وزرا رہ چکے ہیں، دوبارہ شامل ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج، اور چوہدری ریاض کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔