وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج کے کے آغا خان کا حلف برداری

وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج کے کے آغا خان کا حلف برداری

جسٹس کے کے آغا خان نے وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

 اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا خان سے حلف لیا۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، جن میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو، اور جسٹس محمد آصف شامل تھے، بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز بھی جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی، اور جسٹس عامر فاروق نے بطور جج آئینی عدالت حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، ہائیکورٹ کے دیگر ججز، اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، سیکرٹری منظور ججہ سمیت دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔