ویب ڈیسک:امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری 2025 کو ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن اور خاتونِ اوّل اس وعدے کا احترام کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔یہ اعلان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ بائیڈن نے اپنی جیت کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے والے کی حلف برداری میں شرکت کریں گے، اور اب وہ اس وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔