بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے، جو ان کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔یہ دعوت امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے، اور بلاول بھٹو کی اس تقریب میں شرکت دونوں ممالک کے سیاسی رابطوں میں مزید گہرائی پیدا کر سکتی ہے۔