ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے لیے ایمازون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے لیے ایمازون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایمازون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ایمازون کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر عطیہ دے گی اور اس تقریب کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر اسٹریم بھی کرے گی۔اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ایمازون کی طرف سے عطیہ دینے کی خبر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مالک جیف بیزوس اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں شخصیات کے درمیان ماضی میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں ایمازون اور واشنگٹن پوسٹ پر شدید تنقید کی تھی، جو کہ جیف بیزوس کی ملکیت ہیں۔یہ عطیہ اور اسٹریم کی پیشکش ٹرمپ کے حلف برداری کی تقریب کے لیے اہمیت رکھتی ہے، جس میں ان کمپنیوں کی جانب سے مالی تعاون کی پیشکش سے ان کے سیاسی تعلقات میں بدلاؤ کی جھلکیاں ملتی ہیں۔