اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سے جدہ جانے والے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔
اے این ایف حکام نے 11 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا اور 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 712.938 کلو گرام منشیات ضبط کی۔اے این ایف نے اٹک میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 19 گرام آئس برآمد کی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دیگر کارروائیوں میں کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس اور اسلام آباد میں ایک کوریئر پارسل سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔