ویب ڈیسک: ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش سرفراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سرفراز نے اعتراف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ برآمد شدہ ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔