2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری، بینکوں کو مراسلہ ارسال

2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری، بینکوں کو مراسلہ ارسال

وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

 اس کے مطابق، یکم رمضان المبارک کو اگر کسی فرد کے بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان شیئرنگ اکاؤنٹ یا اسی نوعیت کے دیگر اکاؤنٹس میں بیلنس 1,79,689 روپے یا اس سے زائد ہے، تو ان اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔ زکوٰۃ کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ 2025 کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت، یکم رمضان المبارک کو 1,79,689 روپے سے کم بیلنس والے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزارت نے اس سلسلے میں تمام بینکوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے تاکہ وہ مقررہ تاریخ پر زکوٰۃ کی کٹوتی کو یقینی بنائیں۔