بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے۔
موڈیز کے مطابق یہ فیصلہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے اور یہ مثبت منظرنامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کو ظاہر کرتا ہے۔ موڈیز نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد تک پہنچے گی، جو 2024ء میں 2.5 فیصد تک تھی۔