ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پیر، 3 مارچ 2025 (2 رمضان المبارک) کو زکوٰۃ کٹوتی کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔
بینکوں میں عوامی لین دین معطل ہوگا
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق:بینکنگ کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، لیکن عوام سے لین دین نہیں ہوگا۔یہ تعطیل ہر سال یکم رمضان کو زکوٰۃ کٹوتی کے لیے دی جاتی ہے، تاکہ بینک ضروری مالیاتی امور نمٹا سکیں۔