رمضان المبارک کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینکوں کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینکوں کے اوقات کار جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار:

پیر تا جمعرات: دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔کاروباری اوقات صبح 9:17 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے۔جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ہوں گے، جبکہ کاروباری اوقات صبح 9:17 بجے سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔
بینکنگ اوقات:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے پبلک ڈیلنگ کے اوقات درج ذیل ہوں گے:پیر تا جمعرات: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔جمعہ: صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک۔اس شیڈول کے تحت کاروباری افراد اور بینک صارفین کو اپنے معاملات کی پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی مالیاتی سرگرمیاں مکمل کر سکیں۔