واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم کچھ اور کرنے جا رہے ہیں، جو بہت، بہت اچھا ہونے جا رہا ہے، ہم گولڈ کارڈفروخت کرنے جا رہے ہیں، آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، یہ گولڈ کارڈ ہوگا۔برطانوی خبر رساں ادارے ر کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریبا 5 ملین ڈالرلگانے جا رہے ہیں اور اس کارڈ کے حامل غیر ملکی افراد کو گرین کارڈ کی مراعات ملیں گی، اس کے علاوہ یہ امریکی شہریت کا ایک راستہ بننے جا رہا ہے۔