واشنگٹن (آئی ین پی ) امریکی انتخابات میںڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی شہریت خطرے میں پڑگئی ہے، ہیری کی خفیہ فائل بھی منظرعام پر آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے ٹرمپ کو عورت دشمن قرار دینے اور ٹرمپ کے میگھن کیلئے گھٹیا کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور شہزادہ ہیری کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کو بائیڈن انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، لیکن ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ یہ ممکن ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کی امیگریشن درخواست پر دوبارہ غور کریں یا اس کے ریکارڈز منظر عام پر لے آئیں۔