انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر،چوتھی پوزیشن پر آنیوالی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے، انعامی رقم کا مجموعی فنڈ ریکارڈ 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھا گیا تھا
میامی (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ثابت ہو ا جس میں ٹیموں، میچز اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ انعامی رقم بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022 میں منعقد ہونے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں اس سال انعامی رقم کا مجموعی فنڈ 50 فیصد زیادہ ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر انعام کے طور پر دیے گئے۔امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ کے لیے انعامی رقم کا مجموعی فنڈ ریکارڈ 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھا گیا ہے۔تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، جس پر اسے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ملیں گے، جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے