تمام ایسے افراد جو شہریت حاصل کرنے کے اہل، ان کی جانچ پڑتال ہو چکی ہو
ان کیلئے یہ کارڈ براہ راست امریکی شہریت حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرے گا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ گولڈ کارڈ کے نام سے ایک فاسٹ ٹریک امریکی ویزوں کی سکیم شروع کردی تاہم اس کو حاصل کرنے کیلئے غیر ملکیوں کو کم از کم دس لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام ایسے افراد جو شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں اور ان کی جانچ پڑتال ہو چکی ہو، ان کیلئے یہ کارڈ براہ راست امریکی شہریت حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرے گا