امریکی وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلئے شہریت کا ثبوت لازم قرار

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹوآرڈر پردستخط کردئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلئے شہریت کاثبوت لازم قرار دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے حکم نامے کے تحت اب وفاقی الیکشنز میں حصہ لینے والے افراد کو بطور ووٹر اندراج سے پہلے شہریت کی دستاویز دکھانا ہوگی جب کہ تمام بیلٹس الیکشن کے دن ہی وصول کیے جائیں گے۔