امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں،وہ جمعہ کو ملنے آرہے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور یوکرین نے یورپی ملک کے نادر زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدرمعدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔