امریکا اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی کیلئے سمجھوتہ طے پاگیا

 واشنگٹن(آ ئی این پی ) امریکا اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی کیلئے ڈیل طے پاگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی سٹیل اور ایلو مینیئم پر 25فیصد ٹیرف ختم کردیا جب کہ بیشتر کاروں پر ٹیرف کو 27.5سے کم کرکے 10فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیف کی نئی باہمی مارکیٹ تک رسائی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور بدلے میں برطانوی حکومت امریکی اشیاء کیلئے ایتھنول پر عائد ٹیرف کو ہٹا دے گی۔