چین لاؤڈی اور گجرات کے مابین سسٹرسٹی ، معاشی تعاون معاہدہ طے پاگیا

 پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول یقینی بنایا گیا ہے:صوبائی وزیر چودھری شافع حسین 
لاہور(سپیشل رپورٹر) چین کے صوبے حونان کے شہر لاؤڈی اور گجرات کے مابین سسٹرسٹی اور باہمی معاشی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ڈپٹی میئر لاؤڈی سٹی مسٹر یانگ وائے نے معاہدے پر دستخط کئے۔پیسک ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چائنیز قونصل جنرل سن یان، لاؤڈی سٹی کے اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد،سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔معاہدے کی رو سے دونوں شہروں کے مابین زراعت، معیشت، تجارت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کلچر،زراعت،تعلیم،سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ گروپ بنایا جائے گا۔باہمی معاشی تعاون کے فروغ کیلئے دونوں جانب کے متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔لاؤڈی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں جانب سے رابطے کا کام کرے گی۔دونوں جانب سے مناسب وقت پر وفود کے باہمی تبادلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے گجرات اور لاؤڈی سٹی کے مابین معاشی تعاون کے معاہدے پر مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر نے چین کی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری، سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دستیاب سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت نے صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو تیز کیا ہے