معدنیات، امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان 8.5 ارب ڈالر کا معاہدہ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اہم معدنیات  سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط  کردئیے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  وائٹ ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت دونوں ممالک اگلے چھ ماہ میں ایک، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔معاہدے کے مطابق نایاب معدنیات کی قیمت کے لئے کم سے کم قیمت مقرر کی جائے گی، جس کا فائدہ مغربی ممالک کی کان کنی کی صنعت کو پہنچے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ چین کی نایاب معدنیات پر اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے