معاہدہ بھارت اور یورپ کے کروڑوں عوام کے لئے بڑے معاشی مواقع پیدا کرے گا:مودی
نئی دہلی(آ ئی این پی ) بھارت اور یورپی یونین نے طویل عرصے سے زیرِ التوا ایک بڑے اور تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے مدر آف آل ڈیلز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بھارت اور یورپ کے کروڑوں عوام کے لیے بڑے معاشی مواقع پیدا کرے گا۔نریندر مودی کے مطابق تقریبا دو دہائیوں سے جاری وقفے وقفے کی بات چیت کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت بھارت اپنی وسیع مگر محفوظ مارکیٹ کو 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے لیے فری ٹریڈ کے تحت کھولے گا۔