کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات نے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع سے طلبا ء کو تحریری امتحانات کے بعد منتخب کیا گیا۔ منتخب کیے گئے 25طالب علموں میں 5طالبات بھی شامل ہیں۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء یو اے ای کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔سکالر شپ کا مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔