اسلا م آباد(آئی این پی )ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی )نے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے حکومتِ عمان کے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال 2026-27 کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔ایچ ای سی کے اعلامیہ کے مطابق اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس درست انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو سیٹ) کا اسکور ہونا لازمی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق وہ طلبہ اس اسکالرشپ پروگرام کیلئے اہل ہیں جن کا یوسیٹ ٹیسٹ 13 جون 2025 یا اس کے بعد کا ہو،اس اسکالرشپ کے لیے کوئی الگ سے یو سیٹ ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا