فیصل آبا:جعلسازی سے نوکری، گولڈ میڈل اور سکالرشپ حاصل کرنیوالا اسسٹنٹ پروفیسر 30سال بعد برطرف

فیصل آباد (آئی  این پی  ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای ی )  نے گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف 30 سال بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے برطرف کردیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر نے جعلسازی سے قائداعظم گولڈ میڈل اور سرکاری نوکری حاصل کی جس پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق مجاہد عمر نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کا امتحان دوسرے شخص سے دلوایا، جعلی اسناد پر قائداعظم گولڈ میڈل اور نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ حاصل کی۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز  مجاہد عمر جعلی اسناد کی بنیاد پر 1996 میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا اور 30 سال میں ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے تک پہنچا تھا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈگریاں منسوخ ہونے پر جعلساز شخص کو نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ پروفیسر سے 30 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی واپس لی جائیں گی۔