معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی:یواے ای نے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق تازہ ترین 2024گلوبل مسابقتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے شاندار ترقیاتی کامیابیوں کی بدولت عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں تین درجے بہتری کا مظہر ہے۔یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی معاشی ترقی، حکومتی نظم اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات 223 اشاریوں میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جو 2023 میں 215 اشاریوں سے بڑھ کر ہے۔اس کے علاوہ 444 اشاریوں میں امارات دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے۔