یواے ای میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا نیا آسان طریقہ متعارف

 دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و امارات کاری نے بیرون ملک موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے۔ یہ عمل صرف آجرہی شروع کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے چار مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔ درخواست وزارت کی آن لائن سروسز کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔اگر کسی کی تنخواہ 4,000درہم سے کم ہو تو وہ ہنر مند کے زمرے میں شمار نہیں ہوگا، چاہے اس کے پاس سند ہو۔ مخصوص پیشوں جیسے ڈاکٹر، استاد، کوچ، اور وکیل کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس درکار ہوگا، جو متعلقہ اماراتی ادارے جاری کریں گے۔پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے درخواست دہندگان کو اپنا قومی شناختی کارڈ دونوں طرف کی واضح تصاویر کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔