یو اے ای کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

 پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے ، اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں
صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلی ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان (آج) جمعرات کو  ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلی ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے