اسلام آباد(آن لائن)پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سیکورسکی جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران پولش وزیر خارجہ اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے