وزراء‘ وزرائے مملکت کابینہ میں شامل ہوں گے‘ تقریب کیلئے ایوان صدر کو آگاہ کر دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ ،نئے وزراء کی تقریب حلف وفاداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو تقریب حلف وفاداری کیلئے آگاہ کردیا گیا،حلف برادری کی تقریب شام پانچ بجے ہوگی،حتمی شیڈول کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر کیا جاے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ حکومت کے ایک سال بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے،15 سے20وفاقی وزراء وزرائے مملکت ، مشیر کابینہ کا حصہ ہوں گے