وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل، حلف برداری آج ہوگی

   اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم   کی ہدایت پر پرائم  منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی، جس کی حلف برداری  آج  ہوگی۔یوتھ کونسل کے لیے پاکستان سے 100 اور  دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کیے گئے ہیں ۔پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے