ٹرمپ کی چینی صدر کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے دعوت

تقریب حلف برداری  میں شرکت کا دعوت نامہ نومبر کے اوائل میں  صدر شی جن پنگ کو بھیجا گیا تھا
 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں 20 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری  کا دعوت نامہ نومبر کے اوائل میں چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسے قبول کیا گیا یا نہیں۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔