بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے بعد علاقے کی کلیئرنس کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جسے سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھی بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گرد موجودگی کے خاتمے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔