چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر کو بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح ہضم نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹا بیانیہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے بھی کہا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہو چکی ہے۔