پنجاب میں امن و امان بہتر، ترقیاتی منصوبے تیز رفتار سے مکمل: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں امن و امان بہتر، ترقیاتی منصوبے تیز رفتار سے مکمل: عظمیٰ بخاری

 صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی فروخت پر قابو پایا گیا اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبے میں ڈرونز اور جدید ڈیجیٹل سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچے علاقوں میں بڑے آپریشن کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور وہاں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جدید اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کو فروغ دیا جا سکے۔