مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح نمایاں کمی آئی ہے:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح نمایاں کمی آئی ہے:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی حکومت کی مؤثر اور مربوط حکمت عملی کا براہِ راست نتیجہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس میں سی سی ڈی (Crime Control Department) اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار حوصلہ افزاء ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے خاص طور پر خواتین کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ اب کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔ ساتھ ہی پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو احترام کے ساتھ، یعنی ”سر“ اور ”جناب“ کہہ کر مخاطب کریں۔