امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکیل مورا نامدار کو اہم عہدے پر تعینات کیا ہے، جنہیں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر کیا گیا ہے۔
اس عہدے کے تحت وہ ویزا منظوری، سفری قوانین کی نگرانی، پاسپورٹ جاری کرنا اور منسوخ کرنے جیسے اہم فیصلے کریں گی۔مورا نامدار ٹیکساس میں اپنی بیوٹی پارلرز کی چین بھی چلاتی ہیں اور پہلے بھی ٹرمپ کے پہلے دور میں اسی شعبے میں عارضی طور پر کام کر چکی ہیں۔ ان کے نامزد ہونے پر کچھ حلقوں نے حیرت ظاہر کی کیونکہ وہ بیوٹی بزنس کی مالک ہیں، تاہم ان کے حامی کہتے ہیں کہ وہ قانون دان بھی ہیں اور قونصلر امور میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔یہ تقرری ایک نیا تنازعہ بھی پیدا کر رہی ہے، کیونکہ کچھ حلقے اسے پیشہ ورانہ شایستگی کے بجائے کاروباری پس منظر کی بنیاد پر قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر حلقے اسے تجربے اور سابقہ خدمات کی بنیاد پر جائز تعیناتی سمجھتے ہیں۔