تھائی لینڈ کی صوبائی بیوٹی کوئین سوفانی نوئنونتھونگ المعروف بیبی کو تاج ملنے کے صرف ایک روز بعد ہی یہ اعزاز واپس لے لیا گیا۔
جیوری نے فیصلہ کیا کہ بیبی کی کچھ متنازع ویڈیوز مقابلے کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔بیبی کو 20 ستمبر کو صوبائی مقابلے کی فاتح قرار دیا گیا تھا اور انہیں ’مس گرانڈ تھائی لینڈ 2026ء‘ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنی تھی۔ 21 ستمبر کو پیجینٹ کمیٹی نے اعلان کیا کہ ان کی سرگرمیاں مقابلے کی روح کے خلاف ہیں، اس لیے ان کا عہدہ ختم کرنا ضروری ہے۔بیبی نے فیس بک پوسٹ میں معافی مانگی اور وضاحت دی کہ کورونا کے دوران مالی مشکلات اور والدہ کی بیماری کے باعث ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف رہیں گی اور ویڈیوز کے غیر قانونی استعمال کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کروائیں گی۔’مس گرانڈ تھائی لینڈ 2026ء‘ کا فائنل اگلے سال مارچ میں بینکاک میں ہوگا، جس میں فاتح بین الاقوامی مقابلے ’مس گرانڈ انٹرنیشنل 2026ء‘ میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔