امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک، کنیکٹی کٹ اور نیوجرسی میں شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے، اور گورنر نیویارک نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں تاکہ حادثات اور مشکلات سے بچا جا سکے۔ برفانی طوفان کے باعث امریکا میں تقریباً 1,600 پروازیں منسوخ اور تقریباً 7,500 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
حکام نے مزید خبردار کیا ہے کہ طوفان کے دوران سڑکوں پر برف اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، اس لیے شہری احتیاط کریں اور ہنگامی حالات میں ریسکیو ٹیموں کی ہدایات پر عمل کریں۔ شمال مشرقی علاقوں میں عوامی نقل و حمل اور اسکولوں کو بھی عارضی طور پر بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔