شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں سسٹم شدت اختیار کر گیا، کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان

شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں سسٹم شدت اختیار کر گیا، کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، اور امکان ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں میں یہ طوفان کی شکل اختیار کر لے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق:

یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔سسٹم کے اثر سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔سمندر میں طغیانی رہے گی، لہٰذا ماہی گیروں کو محتاط رہنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کا موسم:

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔شہر میں موسم مرطوب اور قدرے گرم رہے گا۔کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔یہ سسٹم اگر مزید طاقت پکڑتا ہے تو سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور بلند لہریں بھی متوقع ہو سکتی ہیں۔