شدید مون سون بارشوں نے بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی مچادی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاکتیں

شدید مون سون بارشوں نے بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی مچادی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاکتیں

بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق آسام میں 8، اروناچل پردیش میں 9 اور میزورم میں 5 افراد لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوئے۔ میگھالیہ میں 6 جبکہ ناگالینڈ اور تریپورہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔شدید بارشوں کے باعث برہم پتر اور دیگر دریاؤں میں طغیانی آئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے اور دریاؤں کا پانی اپنی حد سے تجاوز کر گیا۔ منی پور میں فوج نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔حکام نے حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مزید نقصان کو روکا جا سکے۔