حیدر آباد (خصوصی رپورٹ ) بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کوبچوں کے سامنے آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے ماں کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت وینکٹیش کے نام سے ہوئی ہے جسے اپنی بیوی تروینی کیساتھ شک کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ گزشتہ روز وینکٹیش نے پہلے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔