بھارت:شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کوزندہ جلا دیا

 ماں کو بچانے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل  کرفرار ہوگیا‘بری طرح جھلس گئی
حیدر آباد (آئی این پی) بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے ماں کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والی بیٹی کو بھی آگ میں دھکیل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت وینکٹیش کے نام سے ہوئی ہے جسے اپنی بیوی تروینی کیساتھ شک کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ گزشتہ روز  وینکٹیش نے پہلے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔