خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے
میرپورخاص(آئی این پی)غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7ماہ کی حاملہ بیوی اور 2معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔