ساجد نے 10سال قبل نسرین سے پسند کی شادی کی ، کردار پر شک کرنیلگا،مقتولہ میکے چلی گئی ،ملزم واپس لایا اور گلا دبا دیا
بہاولنگر(خصوصی رپورٹ) نواحی علاقہ ٹوبہ قلندر شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاوند نے اپنی بیوی کو گالہ دبا کر قتل کرنے بعد لاش کو آگ لگاکر جلا ڈالا۔ مقتولہ نسرین بی بی ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈی پی او کامران اصغر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ساجد نے تقریباً 10 سال قبل نسرین بی بی سے پسند کی شادی کی تھی تاہم وہ مقتولہ کے کردار پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے رہتے تھے۔ گزشتہ روز بھی جھگڑے کے بعد نسرین بی بی میکے چلی گئی جسے ملزم نے دھوکے سے مناکر واپس گھر لایا اور اپنے بھائی کی مدد سے پہلے گلا دبایا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔