لیگی امیدوار احمدمانیکا کی کامیابی کیخلاف پٹیشن ،وکلا بحث کیلئے طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نیاین اے 137 پاکپتن سے ن لیگی امیدوار احمد رضا مانیکا کی کامیابی کیخلاف الیکشن پٹیشن پر ایشو فریم کر دئیے۔احمد مانیکا کے وکیل نے ایشو فریم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔درخواست گزار راو? عمر ہاشم کے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ عدالت پیش ہوئے اور درخواست میں موقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق درخواست گزار راو? عمر ہاشم کامیاب قرار پائے،دھاندلی کرکے فارم 47 کے ذریعے ن لیگی احمد رضا مانیکا کو کامیاب کرایا گیا ،عدالت درخواست گزار کو فارم 45 کے مطابق کامیاب قرار دے۔