لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 138سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی الیکشن پٹیشن منظور کرلی اور احمد رضا مانیکا کے اعتراضات مسترد کرد یئے۔ ٹریبونل نے آئندہ سماعت پر فریقین کو مزید کارروائی کیلئے طلب کرلیا،جسٹس انوار حسین نے 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔