لاہور(آئی این پی ) شہری ساجد کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان کی بازیابی کے لیے بیٹے عمر نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کردی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سمیر خان خٹک، ایڈووکیٹ نعمان سرور ڈوگر پیش ہوئے، درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ اسٹیشن ہاس آفیسر (ایس ایچ او) جوہر ٹائون نے میرے والد کو 2 دن سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ساجد نواز کے بیٹے عمر نے درخواست میں کہا کہ والد کو پولیس نے 2 دن سے گرفتار کر رکھا ہے، کوئی مقدمہ ہے نہ کسی عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔بیٹے نے کہا کہ پولیس نے میرے والد سے معافی کی ویڈیوز بنواکر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے والد کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔فاضل جج غلام فرید نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پولیس سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر مغوی پولیس کی تحویل میں ہے تو بحفاظت عدالت میں پیش کیا جائے