پی پی 51سیالکوٹ سے کامیاب لیگی امیدوار کیخلاف درخواست خارج

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی پی 51سیالکوٹ سے کامیاب لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹریبونل لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔الیکشن ٹریبونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔